ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرکے ہی جیتی ہے بی جے پی :ہادک پٹیل کا الزام

ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرکے ہی جیتی ہے بی جے پی :ہادک پٹیل کا الزام

Tue, 19 Dec 2017 00:40:21    S.O. News Service

احمدآباد،18؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کر کے ہی بی جے پی نے الیکشن جیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن پارٹیوں کو ای وی ایم کی مخالفت کرنے کے لئے متحد ہونا چاہئے۔ہاردک نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ جیسے ہائی ٹیک والے ملک جب اپنے یہاں ای وی ایم سے الیکشن نہیں کراتے تو ہمیں کیوں ای وی ایم سے کرانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس پختہ ذرائع سے معلومات ہے کہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بار بار کہہ رہا تھا کہ اگر ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی ہوتی تو بی جے پی یہ الیکشن ہار جاتی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی کارکردگی پہلے سے اچھا رہی ہے اور ہمارہی تحریک جاری رہے گی۔ ہاردک نے کہا کہ اب بی جے پی حکومت کو مزید پانچ سال ہماری تحریک کو دبانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں گاؤں گاؤں گھومتا ہوں اور اب میں شہروں میں بھی زیادہ گھوموں گا۔پٹیل لیڈر نے کہا کہ میں بزدل نہیں ہوں اور گھر میں بیٹھنے والا نہیں ہوں، میری جدوجہدجاری رہے گی۔


Share: